جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ذرائع
:
مہاراشٹر میں بی جے پی کے رکن اسمبلی حادثہ کا شکار ہو گئے۔ جمعہ کی رات مہاراشٹر کے ستارہ ضلع میں پونے-پنڈھر پور روڈ پر ملتھن کے قریب بی جے پی کے رکن اسمبلی جے کمار گور کی کار 30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں ایم ایل اے کی پسلی ٹوٹ گئی اور ڈرائیور اور ان کے ساتھ موجود دو گن مین کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی رکن اسمبلی پونے کے روبی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ حادثے میں شدید زخمیوں
کو بارامتی کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ ہفتہ کی صبح 3.30 بجے اس وقت پیش آیا جب ان کی SUV کار توازن کھونے کے بعد کھائی میں گر گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ کار کے ڈرائیور کو اچانک نیند آ گئی جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو گئی اور پل کی ریلنگ توڑ کر 30 فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ تاہم پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکن اسمبلی جے کمار گور پونے سے اپنے گاؤں دہیواڑی جارہے تھے۔ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے گور کی ایس یو وی پل سے 30 فٹ نیچے گر پڑی ۔ اس حادثے میں ایم ایل اے، گارڈ اور ڈرائیور سمیت تینوں زخمی ہو گئے۔